Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی اور میں اچھے دوست ہیں، ارجن کپور

ممبئی ... بالی وڈ اداکارارجن کپور نے کہا ہے کہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں کیونکہ سب سے پہلے پرینیتی کے ساتھ فلم میں کام کیا۔پرینیتی بالی وڈ میں میرے ابتدائی دور سے ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو میں ارجن نے کہا کہ پرینیتی اور میں اداکارکی نسبت زیادہ اچھے دوست ہیں۔ ہم اپنا زیادہ و قت باتیں کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ ہر حوالے سے ایک دوسرے سے با تیں شیئر کرتے ہیں۔ ایک دوسرے سے اپنے عدم تحفظات سے متعلق بھی بات کرتے ہیں۔جانتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے موجود ہیں۔
 

 

شیئر: