Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں،نواز شریف

سیالکوٹ...وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک میں دھرنا ون پھر دھرنا ٹو کیا گیا۔ اب تیسرے دھرنے کی یلغار ہے ۔مجھ سے استعفیٰ مانگنے والوں کو قوم نے بار بار مسترد کیا ۔ ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے۔ طرح طرح کے لوگ بانسری بچا رہے ہیں لیکن ہم کام کرتے رہیں گے۔ڈگڈگی بجانے والے ڈگڈگی بجاتے رہیں گے۔ شریف خاندان پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔ پانا مہ پیپرز کیس میں سر خرو ہوں گے۔ بدھ کو سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشرقی پاکستان میں جو ہمارا کارخانہ تھا وہ بنگلہ دیش کے ساتھ چلا گیا ۔ بھٹو دور میں مغربی پاکستان کے کارخانے کو قومیا لیا گیا۔ بجائے اس کے کہ وہ حساب دیں۔ ہم سے حساب مانگا جارہا ہے۔ ایک پائی کی کرپشن کا داغ نہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ کب، کہاں اور کس منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے جس کا آج احتساب ہورہا ہے ۔مجھے اس کا جواب نہیں مل سکا، پتہ کرنا چاہیے کہ یہ کس چیز کا حساب ہورہا ہے۔یہ سرکاری پیسوں میں خورد برد یا پھر ہمارے کاروباری معاملات کا احتساب ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ۔ پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہے ۔ ملک کی معاشی ترقی کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے۔

 

شیئر: