اسلام آباد... سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم الثانی کا جے آئی ٹی کو بھیجا گیا تیسرا خط بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ خط میں جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے کے آخر میں دوحہ مدعو کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی کو یہ خط 17 جولائی کو لکھا گیاجس میں پہلے بھیجے گئے 2 خطوط کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔اپنے خط میں قطری شہزادے نے واضح کیا کہ ان پر پاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے دوران سماعت تصدیق کی کہ شریف فیملی کی جانب سے جو دستاویز پیش کی گئی ہیں ان میں قطری شہزادے کا تیسرا خط شامل ہے۔