Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی طرف سے اہم اعلان متوقع

اسلام آباد... وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار کو منانے اور انہیں اتوار کی پریس کانفرنس سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ چوہدری نثار کی طرف سے اتوار کواہم اعلان متوقع ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور کئی سینئر وزراء نے ان سے رابطے کئے تاہم چوہدری نثار نے واضح کیا کہ پریس کانفرنس کا مقصد قوم کو حقائق بتانا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو بھی چوہدری نثار کی ناراضی ختم کرنے کے لئے شہباز شریف اور وزرا ءسرگرم رہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت سے تمام تحفظات سے آگاہ کر دیا تاہم یہ یقین دہانی کر ائی کہ وہ پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے نہ کوئی الگ گروپ بنائیں۔ اتوار کی پریس کانفرنس میں پارٹی میںموجود حالات کی خرابی کے ذمہ داران کا ذکر کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری نثارنوازشریف کی نا اہلی کی صورت میں کسی بھی جونیر ممبر کو عبوری وزیراعظم تسلیم نہیں کرینگے ۔ ان کے اس اصولی موقف کے بعد خواجہ آصف اور احسن اقبال وزارت عظمی کی دوڑ سے باہر نظر آرہے ہیں ۔ چوہدری نثار کو وزارت عظمی کے لئے سردار ایاز صادق اور شاھد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔ 
 

 

شیئر: