سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں بدھ 13 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 171 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 690 ڈالر ہو چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 231 روپےاضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 139 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 835 روپے ہو چکی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 86.55 ڈالر ہو چکی ہے۔