سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 12 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 36 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی 395 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 908 روپے مقرر ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 637 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 41 ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 701 ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 84.24 ڈالر تک پہنچ گئی۔