”ہمارا پاکستان“ کہنے پر میکا سنگھ کو تنقید کا سامنا

ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ کو” ہمارا پاکستان“ کہنے پر ہندوستانی عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار میکا سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر اپنے مستقبل قریب میں ہونےوالے امریکہ میں ایک میوزک کانسرٹ کے حوالے سے اپنے فینز کیلئے پیغام چھوڑا کہ”میں امریکہ آرہاہوں ،موج مستی کیلئے تیارہوجائیں“۔اس کے ساتھ میکا سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام بھی اپنے فینز کیلئے اپ لوڈ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ”میں پاکستان اور ہند دونوں ملکوں کا یوم آزادی منانے آرہاہوں، 15 اگست کو ہمارا ہندوستان آزاد ہواتھا اور 14 اگست کو ہماراپاکستان آزاد ہوا تھا۔ میکا کی اس ویڈیو کے اپ لوڈ کرتے ہی ہندوستانیوں کی جانب سے مشہور گلوکار پر شدید غصہ کا اظہار اور تنقیدی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: