Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس کا پان ،شاہ رخ خان

 
شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کیلئے بنارس کیا گئے، وہاں کے ایک پان کو شاہ رخ خان کا نام مل گیا۔”جب ہیری میٹ سیجل“ کی تشہیر کے لئے اس فلم کی جوڑی شاہ رخ اور انوشکا نے رات دن ایک کئے رکھے۔ بنارس میں فلم کی تشہیر کے دوران شاہ رخ، انوشکا نے بنارس کے پان کی دکان سے پان بھی کھایا۔ بنارس کی جس دکان سے کنگ خان نے میٹھاپان کھایا اسکانام دکاندار نے” شاہ رخ خان“ رکھ دیا ہے۔ بنارس کے ”شاہ رخ خان پان“کی قیمت 35 روپے فی پان مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنارس میں ستیش کمار نامی پان والے کی دکان سے فلم کی کاسٹ نے پان کھائے۔ستیش کا کہنا ہے شاہ رخ خان کے یہاں آنے کے بعد اس کی دکان پر گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے، ہر کوئی شاہ رخ خان پان ہی مانگتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی وڈ میں بنارس کے پان کا تذکرہ شہرت رکھتا ہے ۔ماضی میں امیتابھ بچن کی فلم”ڈان“ میں بنارس کے پان پر ایک مشہور گانا بن چکا ہے جبکہ اس کے ریمیک میں بھی شاہ رخ خان نے گانے پر بھرپور پرفارمنس دی تھی۔
 
 
 
 
 

شیئر: