Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کے بیٹے جنید نے اداکاری شروع کردی

 
بالی وڈ اداکارعامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کا آغاز کردیاہے۔وہ معروف اسٹیج ڈائریکٹر کوثرٹھاکر پدمسے کے ایک اسٹیج ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔ اس ڈرامے کیلئے جنید نے پہلے آڈیشن دیا۔ یوں انہیں اس ڈرامے میں اداکاری کا چانس مل گیا۔گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جنید امریکی ڈرامہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرکے لوٹے ہیں۔ جنید کا پہلا اسٹیج ڈرامہ اگلے ہفتے پیش کیاجائیگا۔ان دنوں مشہور اداکاروں کے بچے اداکاری کا فن اپنارہے ہیں ۔سری دیوی کی بیٹی جھانوی، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بھی اداکاری شروع کردی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: