Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی اداکار اور کرکٹر مہنگی گھڑیوں کے شوقین

 
سپر ا سٹار انڈین ایکٹرز اور کرکٹرز کا شمار برصغیر کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر ہوں یا شاہ رخ خان سب نے نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں نام کمایا بلکہ بے پناہ دولت کے انبار بھی لگائے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخصیات لگژری گاڑیوں، مہنگے ملبوسات اور پُرتعیش رہائش کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی گھڑیاں پہننا بھی پسند کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر اپنی کلائی پر انتہائی مہنگی ترین گھڑی پہنتے ہیں جس کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی ڈجیٹل گھڑی پہننا پسند کرتے ہیں۔ ان کی گھڑی کی قیمت سچن ٹنڈولکر کی گھڑی جتنی تو نہیں لیکن یہ پھر بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی گھڑی کی قیمت 74 ہزار روپے ہے۔کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ کے پاس سیکڑوں گھڑیاں ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہے تاہم اکثر اوقات جو گھڑی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے۔بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کو اپنی امارت دکھانے کیلئے فلموں کی کمائی کی قطعی ضرورت نہیں ۔ ان کے پاس بھی قیمتی گھڑیوں کی بھرمار ہے جن میں سے سب سے کم قیمت گھڑی 7 لاکھ روپے کی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: