Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پربھاس اور شردھا میں خفیہ معاہدہ

تامل فلم 'باہو بلی' سے فلم انڈسٹری میں مشہور ہونےوالے اداکار پربھاس اور اداکارہ شردھا کپور کے درمیان ایکدوسرے کو اپنی مقامی زبانیں سکھانے کا معاہدہ ہوگیا جس کے مطابق پربھاس شردھا کو تامل زبان سکھائیں گے جبکہ شردھا پربھاس کو ہندی زبان کے الفاظ بولنا سکھائیں گی۔نئی بالی وڈ فلم ' ساہو' فلم کے ہیرواور ہیروئن کے درمیان ایکدوسرے کو زبانیں سکھانے کا حال ہی میں ایک خفیہ معاہدہ کیا گیاہے۔ خبروں کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے لئے ٹیوٹر بھی رکھا ہے اس کے باوجود دونوں اداکار ایکدوسرے کو زبانیں بولنا سکھانے میں مدد بھی دیں گے۔دونوں اداکاروں کی فلم ' باہو بلی' کو ہندی سمیت مختلف زبانوں میں ریلیز کیاجائےگا۔
 
 
 
 

شیئر: