Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مکان برائے فروخت، بدترین پڑوس‘‘

قاہرہ: ایک مصری شہری نے مکان برائے فروخت کا اشتہار دے کر سوشل میڈیا میں ہلچل مچادی۔ مصری شہری نے اشتہار دیا ’’مکان برائے فروخت، بدترین پڑوس‘‘ ۔ مکان مالک کا اشارہ اس جانب تھا کہ وہ کیوں مکان فروخت کرنا چاہتا ہے۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی تصویر پر متعدد لوگوں نے طرح طرح تبصرے کئے ہیں۔ کسی نے لکھا ہے کہ مکان مالک نے پڑوسیوں کو بدنام کرنے کے لئے ایسا کیا ہے ۔ اگر وہ واقعی مکان فروخت کرنا چاہتا تو پڑوس کا ذکر نہ کرتا۔ دوسرے کا تبصرہ تھا کہ پڑوسی مکان مالک کی بدتمیزیوں سے نالاں ہیں۔ 
 

شیئر: