Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ہیما مالنی نے 69 بہاریں دیکھ لیں

 
بالی وڈ کی بے مثال اداکارہ ہیما مالنی نے عمر کی 69 بہاریں دیکھ لیں۔ فلم” شعلے“ میں جاندار اداکاری سے فلموں میںاپنی چھاپ بٹھانےوالی معروف اداکارہ بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں۔ہیما مالنی نے 60 کی دہائی میں 1963 میں ریلیز ہونےوالی ایک تامل فلم ' ایتھو ستھیام 'سے فن کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ لیجنڈ اداکار راج کپور کےساتھ فلم' سپنوں کا سوداگر' سے انہوں نے فنی کریئر کی ابتدا کی ۔ ہیما مالنی نے ہر بڑے اداکار کےساتھ فلموں میں کام کیا۔ وہ 70 اور 80 کی دہائی کی معروف ہیروئن اور بہترین رقاصہ مانی جاتی ہیں ۔اداکارہ 1979 میں اداکار دھرمیندر کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔وہ 90کی دہائی میں سیاست کے میدان میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ وہ آج بھی ایک بہترین اداکارہ ہیں۔رواں برس ان کی فلم ' ایک تھی رانی ایسی بھی' سینما اسکرین کی زینت بنی ہے۔
 

شیئر: