Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ٹائیگر زندہ ہے' کا پوسٹرجاری

 
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کا پوسٹر جاری کردیا۔ خبروں کے مطابق سلمان خان نے اس فلمی پوسٹر کو اپنے مداحوں کیلئے تحفہ قراردیاہے'سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے کہ آپ کو تحفہ پسند آیا؟ پوسٹر میں سلمان خان بندوق تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہونےوالی فلم” ٹائیگر“ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان ایک بار پھر جاسوس کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کےساتھ کترینہ کیف کام کررہی ہیں۔ سلمان خان کی نئی ایکشن فلم دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: