Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ نے 52 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے دھاک بٹھا نے اور بالی وڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان نے 52 بہاریں دیکھ لیں۔ شاہ رخ نے اپنی اہلیہ بچوں اور قریبی دوستوں کےساتھ خوشی منائی۔ تقریب میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ،دیپکا پڈوکون،کرن جوہر ، سدہارتھ ملہوترا اور فرح خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔کنگ خان کے بے شمار مداح ان کے گھر کے باہر پہنچے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔شاہ رخ خان نے 1992 میں اپنی پہلی فلم ' دیوانہ' سے بالی وڈ انڈسٹری میں فن اداکاری کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔سپر ہٹ فلموں اور اداکاری کے کنگ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹین مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتاہے۔ 
 

شیئر: