Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجلینا جولی سے شادی غلطی تھی، بربڈپٹ

 نامورہالی وڈ اداکار براڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی کے لئے سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کو چھوڑنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ایک وقت تھا جب اداکار براڈ پٹ اور انجلینا جولی کا شمار ہالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا تھا۔دونوں اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزاررہے تھے اور دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش تھے پھر اچانک ان خوشیوں کو اس وقت نظر لگ گئی جب انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی کااعلان کیا اور موقف اختیار کیا کہ براڈ پٹ کا رویہ ان کے بچوں کے ساتھ نہایت نامناسب ہے وہ نہ صرف بچوں پر چلاتے ہیں بلکہ مارپیٹ بھی کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ وہ ان سے علیحدگی اختیار کررہی ہیں۔یہ خبر براڈ پٹ کے ساتھ دونوں اداکاروں کے مداحوں پر بھی بجلی بن کر گری تاہم جولی کافیصلہ اٹل تھا۔
 
 براڈ پٹ نے جولی کے اس فیصلے کو بدلنے کے لئے کئی بار ان سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ دوبارہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے جولی اور ان کے بچوں کو تکلیف پہنچے تاہم جولی نے واپس براڈ پٹ کی زندگی میں آنے سے انکار کردیا۔ جولی سے علیحدگی کے بعد براڈ پٹ کو اپنی سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کی یاد پھر سے ستانے لگی۔ دوستوں کے مطابق براڈ پٹ کو جینیفر سے علیحدگی کے 12 سال بعد احساس ہوگیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی سے کتنی محبت کرتے ہیں اورانجلینا جولی کے لئے جینیفر سے علیحدگی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ براڈ پٹ، انجلینا جولی سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے رہے ہیں تاہم انہیں اپنی غلطی کا احساس کافی دیرسے ہوا ہے کیونکہ جینیفردوسال قبل ہالی ووڈ اداکار جسٹن تھروکس کے ساتھ شادی کرکے زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشان کھترفلم ، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2، کا حصہ نہیں، کرن
واضح رہے کہ انجلینا جولی سے قبل ہالی وڈ اداکارہ جینیفرآنسٹن اور براڈ پٹ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے اور یہ رشتہ 5 سال تک برقرار رہا تاہم 2005 میں فلم’مسٹر اینڈ مسز جان اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران براڈ پٹ اورانجلینا جولی ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے اور براڈ پٹ نے جینیفرکو طلاق دی اور جولی کے ساتھ 2014 میں شادی کر لی مگر یہ بندھن صرف 2 سال ہی قائم رہ سکا۔
 

شیئر: