Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا کپور نے فلمی معاوضہ کم کردیا

فلموں میں ناکامی کے باعث نامور بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے فلمی معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق شردھا نہیں چاہتیں کہ ان کی اب کسی بھی فلم کا حال ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ جیسا ہو۔ اسی لئے وہ اب ایک مضبوط کہانی والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، یہاں تک کہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح اپنے کرئیر کے گراف کو تیزی سے اوپر لے جانے کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ عالیہ بھٹ اپنی فلموں کے انتخاب اور کامیابی کے باعث بالی وڈ کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا اپنے معاوضے میں کمی کے بعد ،عالیہ بھٹ کا مقابلہ کر پائیں گی۔واضح رہے کہ شردھا کپورکے پاس ان دنوں کوئی فلم نہیں جب کہ عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی شوٹنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
 

شیئر: