Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکھاکی جانب سے دیپیکا کو ساڑھی کا تحفہ

بالی وڈ کی دیپیکا پڈوکون ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن کے معاملے میں بھی سب سے آگے نظر آتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں ساڑھی میں ملبوس تھیں۔ ان کے مداحوں کی نظر ساڑھی پر ہی ٹھہر گئی۔یہ سرخ بنارسی ساڑھی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ساڑھی کسی اور نے نہیں بلکہ بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں شاندار کام کے لئے تحفے میں دی تھی۔شادی کی تقریب میں دیپیکا پڈوکون کی ساڑھی کی تعریف وہاں موجود بہت سے لوگوں نے کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ یہ ساڑھی انہیں ریکھا جی نے تحفے میں دی ہے۔
مزید پڑھئے:دی گریٹ محمد علی ایوارڈ شو
خیال رہے کہ ریکھا کو خود ساڑھی پہننے کا بےحد شوق ہے اور انہوں نے بالی وڈ میں بنارسی ساڑھیاں پہننے کے رجحان کا آغاز بھی کیاتھا۔ان کے بعد اس اسٹائل کو بہت سی اداکاراﺅں نے اپنایا جن میں ودیا بالن کا نام سرفہرست ہے۔ریکھا خود بالی وڈ کی ہر تقریب میں صرف اور صرف بنارسی ساڑھی میں نظر آتی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کو بھی کئی مرتبہ ساڑھی میں دیکھا گیا ہے،وہ انٹرویوز میں یہ بھی بتاچکی ہیں کہ ساڑھی ان کا پسندیدہ لباس ہے۔
 
 

شیئر: