Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے دیو گن پروڈیوسر بنیں گے

بالی وڈ فلموں کے معروف اداکار اجے دیوگن اب سینما ہی نہیں بلکہ چھوٹی اسکرین کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اجے دیوگن ہندوستان کے ٹی وی چینل پر شروع ہونےوالے شو خود پروڈیوس کریں گے۔ اجے دیوگن کا ٹی وی شو یوگا گرو بابا رام دیو کی زندگی پر بنایاجارہاہے۔ اجے ہی اسے پروڈیوس کریں گے ۔ بابا رام دیو کے حقیقی کردار کونیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نیمن جائین ادا کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے جب اجے بطور پروڈیوسر کے کام کریں گے۔حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ' گولمال اگین ' ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔
 

شیئر: