Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھاتہ بند ہونے پر مقامی شہری سٹیزن اکاؤنٹ سے فیضیاب نہیں ہو سکتا

    حائل -- - - -  - سعودی بینکو ں میں آگہی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل  طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ    اگر کسی عدالتی ادارے یا قانونی طور پر بااختیار محکمے کے حکم پر کسی کھاتے دار کا کھاتہ بند کیا گیا ہو گا تو ایسی حالت میں پابندی  حساب الموطن (سٹیزن اکاؤنٹ) پروگرام کے تحت جمع کی جانے والی رقم پر بھی ہو گی۔ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کررہے تھے جس میں حائل کی الشملی کمشنری کے ایک بینک کے کھاتیدار او ربینک مینجر کے درمیان اس مسئلہ پر نوک جھونک دکھائی گئی ہے۔
 

شیئر: