Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر اور عالیہ ”براہمسترا“ کی شوٹنگ کیلئے تیار

بالی وڈ کی نئی فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ فلم ' براہمسترا' کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک پہنچے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر رنبیرکپور اور فلم کے ہدایتکار اجے مکھرجی کےساتھ تازہ تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو فلم کی جلد شوٹنگ کے آغاز کی نوید سنائی ہے ۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایکساتھ یہ پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں اداکار امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: