Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت علی کا نیا نغمہ مقبول

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں بالی وڈ کا نیا فلمی نغمہ پیش کردیاگیا جو فلم 'ویلکم ٹو نیویارک' کا ہے۔' اشتہار' کے عنوان سے یہ گیت اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکاردلجیت سنگھ پر عکسبند کیاگیاہے ۔یہ نغمہ راحت فتح علی خان نے گلوکارہ دیوانی بنوشالی کےساتھ ریکارڈ کروایاہے۔ویلکم ٹو نیویارک کا یہ گیت ریلیز ہوتے ہی بے حد مقبول ہورہاہے۔ میوزک کے امتزاج اور راحت کی آواز کے باعث اس گیت کو انٹرنیٹ پر مقبولیت مل رہی ہے ۔ 'ویلکم ٹو نیویارک' کا ٹریلرگزشتہ ہفتے پیش کیاگیاہے۔
 

شیئر: