Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دروغ بیانیوں پر کان نہ دھرا جائے، حرم انتظامیہ

مکہ مکرمہ ....مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف امور کی جنرل پریذیڈنسی نے سعودی عرب اسکے حکام، علماءاور اداروں کیخلاف دروغ بیانیوں اور نفرت انگیز افواہوں کے چکر میں پڑنے سے منع کیا ہے۔ جنرل پریذیڈنسی نے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیزی اور فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہا جائے۔ جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان احمد المنصوری نے سوشل میڈیاپر غلط اور مغالطہ آمیز اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، حرمین شریفین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے، اسلام او راسکے پیرو کاروں کی خدمت نیز حجاج، معتمرین او رزائرین کو مطلوب جملہ خدمات پیش کرتے رہنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی او ر اس کے اہلکار ہر طرح کے تعصبات سے بالا ہوکر کام کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ ارض مبارک کے تاریخی منہاج کے خلاف ہم میں سے کسی کی کوئی سوچ نہیں۔ ہر ایک قیادت راشدہ کی ہدایت پر عمل درآمد کیلئے سردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے۔ مفید تنقید کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: