Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے دوران موبائل اور بیلٹ کی پابندی کا نفاذ 7 روز بعد

ریاض..... ڈائریکٹر محکمہ ٹریفک میجر جنرل محمد البسامی نے واضح کیا ہے کہ ریاض، جدہ اور دمام سے حفاظتی بیلٹ کی پابندی اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال کی ممانعت کی نگرانی شروع کی جائے گی۔ نگرانی کے عمل کا آغاز 7 روز بعد شروع ہوجائے گا۔ البسامی نے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتا ہوا پایا جائے گا یا حفاظتی بیلٹ نہیں باندھے کا اس پر جرمانہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی بیلٹ اور موبائل کے استعمال کی خلاف ورزیاں پکڑنے کیلئے ساھر کیمروں پر ہی انحصار نہیں ہوگا۔ 
 
 
 

شیئر: