Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوفی سعودی کی بیٹی کا معاملہ جلد حل کرلینگے، سعودی سفیر

    ریاض- - - -  انڈونیشیا میں سعودی سفیر اسامہ الشعیبی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انڈونیشیا میں مقیم سعودی لڑکی کو ہر صورت میں وطن پہنچایا جائے گا ۔عاجل ویب نیوز کے مطابق  ھیفاء  نامی سعودی لڑکی جس کے  والدکا 9 برس قبل انتقال ہو گیا تھا  انڈونیشا میں مقیم ہے۔  اس نے وڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے  والد کا تعلق سعودی عرب سے ہے  اور وہ اپنے ملک جانا چاہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو  وائرل ہونے کے  بعد انڈونیشیا میں سعودی سفارتخانہ متحرک ہو گیا ۔  اس ضمن میں  انڈونیشیا میں سعودی سفیر نے اپنے بیان میں یقین دلایا کہ ھیفاء جس کے  والد کا نام سلطان الحربی تھا ہماری بیٹی ہے  اور اسے تلاش کر کے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے عربی اخبارات کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب سے  جانے والے سیاح علی الغامدی کی  ملاقات لڑکی سے  ہوئی جس پر اسے گمان ہوا کہ لڑکی کے  خدوخال عرب ہیں ہو سکتا ہے کہ اس کا تعلق مملکت سے ہو۔  الغامدی نے لڑکی کے بارے میں معلومات حاصل کی تو انکشاف ہوا کہ اس کے  والد کا نام  سلطان الحربی تھا جس کا 9 برس قبل انتقال ہو چکا ہے ۔   الغامدی نے ھیفاء کا   وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جس کے  بعد سعودی سفارت خانہ نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ لڑکی کی  والدہ انڈونیشی ہے جس کے پاس کسی قسم کا دستاویزی ثبوت نہیں کہ اسکی شادی الحربی سے  ہوئی تھی ۔ سعودی سفیر نے یقین دلایا ہے کہ  وہ  معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں اورجلد ہی ھیفاء کو  مملکت بھجوانے میں کامیاب ہو جائیںگے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - ینبع میلے کا آغاز ، 25 روز جاری رہے گا

شیئر: