Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاطف اسلم 35 کے ہوگئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 35 کے ہوگئے ۔ عاطف کا شمار پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں میں ہوتاہے۔ انہوں نے 2004ءمیں اپنا پہلا میوزک البم'جل پری' جاری کیا۔اپنے پہلے ہی البم سے عاطف نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہوگئے ۔ان کے منفرد انداز گائیکی کو خصوصی طور پر نوجوانوں میں مقبولیت حاصل ہوئی ۔یوں ایک کے بعد ایک میوزک البم نے عاطف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔عاطف کی گائیکی کو دیکھتے ہوئے بالی وڈ سے گلوکاری کی پیشکش ہوئی ۔2005 کی پہلی بالی وڈ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ان کے گائے ہوئے متعدد گیت بالی وڈ فلموں کا حصہ ہیں جنہیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔پاکستانی اسٹار عاطف اسلم گلوکاری سمیت پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی فلم ' بول' میں اداکاری بھی کرچکے ہیں۔
 

شیئر: