Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالم اسلام کے مسائل کے حل میں پاکستان اور سعودی عرب کا بنیادی کردار ہے ، طاہر اشرفی

 لاہور .... پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں۔ دونوں ممالک کے علماءکے درمیان روابط میں تقویت عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد دے گی۔پاکستان اور سعودی عرب کا عالم اسلام کے مسائل کے حل میں بنیادی کردار ہے۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمودا شرفی اور وکیل وزارة شﺅون الاسلامیہ الشیخ عبد الرحمن الغنام کے درمیان ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی گئی۔ دونوں رہنماﺅں نے عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اتحاد کیلئے جدوجہد کرنے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے اور ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام عزیز ہے اور کسی بھی قوت کو سعودی عرب کے امن و سلامتی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل سعودی عرب پر حملے کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ اور متفقہ پالیسی اپنانی ہو گی۔ الشیخ عبد الرحمن الغنام نے پاکستان علماءکونسل کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خدمات کو سراہااور کہا کہ پاکستان علماءکونسل نے ہمیشہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے صف اول میں کردار ادا کیا ہے ۔

شیئر: