Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مسئلے پر 2روزہ کانفرنس ازبکستان میں ہوگی

اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ  آصف ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں پیر سے شروع ہونے والی2 روزہ امن کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرینگے ۔ امریکہ سمیت خطے کے ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں ۔وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان میں امن مذاکرات ¾دہشتگردی اور منشیات کے خلاف تعاون کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے ۔ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ کانفرنس کو امن کوششوں کےلئے استعمال کیا جائے۔ پاکستان کانفرنس میں ایک دوسرے سے تعاون اور الزامات سے دور رہنے پر زور دے گا ۔طالبان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی کانفرنس نتائج نہیں دے سکتی ۔ازبک وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس کے شرکا افغان حکومت اورطالبان کے درمیان براہ راست اور غیر مشروط مذاکرات پر زور دینگے ۔ازبک وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس سے افغان صدر اشرف غنی کلیدی خطاب کرینگے ۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف کی نئی پالیسیوں کے تحت افغانستان میں امن کے قیام کےلئے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری ، افغانستان کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے،یورپی یونین کے خارجہ امور کےلئے نمائندے کے علاوہ چین، روس، امریکہ ، برطانیہ ،فرانس ، جرمنی ،اٹلی ترکی ، ہند ایران ، پاکستان ،قازقستان،کرغزستان ،تاجکستان ، ترکمانستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں مسلح گروپوں کو سیاسی دھارے میں شامل ہونے پر زور دیا جائیگا ۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کر رہے ہیں،پاکستان

شیئر: