Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت کی آواز میں نیا بالی وڈ نغمہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بالی وڈ فلموں کیلئے کئی نغمے گا چکے ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ کی نئی فلم ' اکتوبر' میں بھی راحت کا نیا گیت شامل کیاگیاہے۔ ' تب بھی سنگ رہنا' کے بولوں پر مبنی گیت ورون دھون اور بانیتا سندھو پر فلمایاگیاہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں ان دنوں پاکستانی فنکاروں کے کام پر سخت پابندی اور تنقید کے بیانات سامنے آرہے ہیں ۔اس سے قبل ایک بالی وڈ فلم سے راحت کا گیت نکالے جانے کی تجاویز بھی سامنے آچکی ہیں۔راحت کی آواز میں گائے ہوئے گیت مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔
 

شیئر: