Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اروشی نے ایف آئی آر درج کرادی

بالی وڈ اداکارہ اروشی نے اپنے نام اورجعلی شناختی کارڈ پرہوٹل کا کمرہ بک کروانے کی پولیس ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ اداکارہ اروشی ایک تقریب میں مقامی ہوٹل میں مدعو تھیں،انہیں وہاں اطلاع ملی کہ ان کے نام پر ایک کمرہ بک کرلیاگیاہے جس پر اروشی نے اس کی تردید کرکے مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔ہوٹل انتظامیہ نے اداکارہ کو بتایا ہے کہ ایک کمرہ ان کے نام پر بک کرایا گیا ہے تو اروشی نے تردید کی اور فوری طور پر بکنگ کی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ یہ بکنگ آن لائن کرائی گئی تھی۔
 
 
 

شیئر: