Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومسلم چینی سیاح 106 ممالک کا سفر کرکے ارض مقدس پہنچ گیا

مکہ مکرمہ..... نومسلم چینی سیاح عبداللہ شان106 ممالک کا سفر کرتے ہوئے بالاخر عمرہ کی ادائیگی کےلئے ارض مقدس پہنچ گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق نومسلم عبداللہ نے سیاحتی سفر کا آغاز 2003 میں کیا تھا اس وقت وہ دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوا تھا ۔ 56 سالہ چینی سیاح نے گزشتہ برس دبئی میں ایک چینی داعی کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا ۔ سیاح نے اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ مکرمہ آنے کا ارادہ کیا اورسفر پر نکل پڑا۔ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس نے دنیا کے گرداپنے سفر کا آغاز 2003 میں کیا تھا 2006 میں برطانیہ میں حادثے کا شکار ہوا اور واپس وطن لوٹ گیا ۔ عبداللہ 106 ممالک سے ہوتا ہوا 40ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کر کے بالاخر مکہ مکرمہ پہنچا ۔ زندگی میں پہلی بار حرم کعبہ کو دیکھ کر اسکی آنکھیں اشکبار ہو گئیں ۔ عبداللہ نے روتے ہوئے کہا میں نے دنیا گھومی مگر جو سکون مجھے دیار ربانی میں ملا وہ کہیں نہیں پا سکا ۔ اب میری خواہش ہے کہ دیار مصطفی کی بھی زیارت کروں ۔ نومسلم عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دنیا میں امن و سلامتی کا خواہاںہوں اور اسلام وہ مذہب ہے جو ہر طرح سے سلامتی اور امن کا علمبردار ہے ۔

                                        

شیئر: