Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کو امیدوار کی معلومات جاننے کا حق ہے‘ چیف جسٹس

اسلام آباد- - - -  عدالت عظمیٰ نے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلفی بیان بھی جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی 5 رکنی لارجر بینچ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جس معاملے کو ہائی کورٹ نے کئی ماہ تک التوا میں رکھا، اس حوالے سے سپریم کورٹ 2011ء میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاغذات نامزدگی فارم میں عوام کو امیدوار کے بارے میں جاننے کا حق ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس بات کا اختیار ہے کہ وہ مناسب معلومات طلب کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات‘ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

شیئر: