Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف، عمران خان پر بر س پڑے

لاہور...سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف میانوالی کے جلسے میں تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر بر س پڑے۔ ٹوئٹر پر بیا ن میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے عرب امارات میں ملازمت کرتا تھا۔ کسی کی طرح مفت بر ی نہیں کرتا۔سابق وزیر خارجہ نے لکھا کہ لوگوں کے مال پہ عیاشی اور بیگانے خرچے پہ عمرے۔ روٹی کبھی پلے سے نہیںکھائی۔ تیر ے تے گھر کا خرچہ لوگوں کے ذمے ہے۔لوگوں کو کہتا ہے مینو ں نوٹ دکھاو ،میرا موڈ بناو۔ واضح رہے کہ میانوالی کے جلسے میں عمران خان نے خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی کی نوکری کررہا تھا۔16 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا تھا۔خواجہ آصف عدالت سے تو بچ گئے مگر عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں،سعد رفیق

شیئر: