Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے بیٹوں کے پیچھے بین الاقوامی پولیس

لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب لاہور آفس کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ قانون پر عمل کرانا ضروری ہے ، جو نہیں کرے گا، اس سے بھی کرایا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ نیب کے نوٹس دعوت نامے نہیں بلکہ تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق بھجوائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور یہ کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں۔
 

شیئر: