Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام خان کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

  گوجرانوالہ ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکرپرسن ریحام خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریحام خان نے ٹوئٹر پردین کا مذاق اڑایا ،ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔واضح رہے کہ اینکرپرسن ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فوٹو شاپ کی مدد سے اپنے چہرے پر داڑھی لگا رکھی ہے۔ ریحام خان نے لکھا تھا کچھ عرصہ قبل انہیں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی جوائن کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس پر جواب دیا کہ میں نقاب نہیں کرسکتی لیکن اپنے چہرے پر داڑھی رکھ سکتی ہوں اور کہا یہ داڑھی مجھ پر جچ رہی ہے۔ ریحام نے اپنی تصویر کوزمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرمفتی اسماعیل مینک کی تصویرکے ساتھ فوٹو شاپ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا ریحام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ مفتی اسماعیل مینک نے بھی ٹوئٹر پر کہا کہ آج تک کبھی پاکستان نہیں گیا پاکستانی سیاست میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لیکن ایک بات جانتا ہوں آپ کا علاج کیپ ٹاون میں واقع ایلیا لیزر کلینک میں ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کس بات کا الیکشن ،پیسہ برباد کیا جا رہا ہے،ریحام
 

شیئر: