Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈفیصلہ :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

 کراچی.... پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو پہلے ایک گھنٹے کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 95 پوائٹس تک بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں صبح 10بجے تک 26,412,970 حصص کا کاروبار ہوچکا تھا جن کی مالیت 45 کروڑ 76 لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کے روز سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کے موقع پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ابتدائی مندی کے بعد مستحکم ہوگئی تھی اور سہ پہر میں اپنے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات نمایاں تھے۔
 

شیئر: