Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم نے جمعہ کو واپسی کا اعلان کردیا

لندن... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ 13جولائی کو اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ وطن واپسی کا اعلان کردیا ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو اور ٹوئٹر پر بیان میں مریم نوا زنے کہا کہ ریڈوارنٹس اپنے پاس رکھیں،انہیں ڈکٹیٹرز کےلئے سنبھال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر والدہ کے حوالے کچھ نہیں بتا رہے کہ وہ کب تک ہوش میں آئیں گی ۔ فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی۔ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا۔ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا۔ پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا۔واضح رہے کہ ا س سے قبل مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھاکہ عدالتی فیصلے کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ 10دن سے پہلے ہی وطن واپس جائیں گے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو بچانا چاہتا تھا،چوہدری نثار
 

شیئر: