اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے خطاب میں لفظ ’گدھا‘ استعمال کرنے کے خلاف عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور تقاریر دکھانے پر پابندی کے لیے عدالت عالیہ اسلام آباد میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ناررووال جلسے میں شہریوں کو گدھا کہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اپنی تقاریر میں گھٹیا زبان اور تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا ان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے اور ساتھ ہی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔