Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب قانون میں کئی خامیاں ہیں‘ نگراں وزیر اطلاعات

لاہور: نگراں وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے قانون میں خامیاں موجود ہیں تاہم انہیں ختم کرکے نیب کو مضبوط اور مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک آئندہ حکومت کے لیے سنہری موقع ہوگا جس سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ہیومن رائٹس سوسائٹی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا کہ ہمارے فرائض میں شفاف الیکشن کا انعقاد ہے نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا، ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اپنا کردار غیر جانبدارانہ رکھیں تا کہ کوئی بھی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پوری دنیا میں سب سے مضبوط اور طاقتور ہے ۔
 
 

شیئر: