Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کاحکم

   لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے ہمارا موقف سنے بغیر مسترد ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا۔ تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد گنتی کا حکم دینا چاہیے تھا ۔ ہمیں صرف نوٹس ملا کہ دوبارہ گنتی ہو رہی ہے پیش ہو جائیں۔ سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو ووٹوں کا فرق ہے۔ریٹرننگ افسر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس پر انہوں نے کہا کہ پہلے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کر لیں پھر دیکھتے ہیں۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تو درخواست مسترد کر دی گئی۔ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ۔
مزید پڑھیں:عمران بطور وزیر اعظم پہلا اعلان کیا کریں گے؟

شیئر: