Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیموں کیلئے20ملین کا چیک بوگس نکلا

جدہ۔۔۔۔۔۔یہاں ایک سرمایہ کار نے یتیموں کی انجمن کو 20ملین ریال کا چیک پیش کرکے معاشرے سے واہ واہ کرالی۔بینک سے رجوع کرنے پر پتہ چلا کہ چیک بوگس تھا۔ انجمن نے معاملہ عدالت میں پیش کردیا۔سرمایہ کار نے خود کو مصیبت میں پاکر چیک واپس کرنے کا مطالبہ کردیا اور ساتھ ہی یتیموں کی انجمن کی انتظامیہ پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ اس کا مقصد انجمن کو رقم دینا نہیں تھا بلکہ اس رقم سے یتیموں کی صلاح و فلاح کیلئے وقف قائم کرنا تھا۔ جنرل کورٹ نے فریقین کو 22ماہ تک مختلف تاریخوں پر بلا کر سنا اور آخر میں سرمایہ کار کو مشورہ دیا کہ وہ عطیہ کا فیصلہ برقرار رکھے ۔ انجمن نے الزام لگایا کہ سرمایہ کار نے سستی شہرت کی خاطر عوامی اجتماع میں 20ملین ریال کا چیک دیا تھا۔ آخر کار عدالت نے سرمایہ کار کیخلاف فیصلہ سنا دیا، اپیل کورٹ نے بھی حمایت کردی اور اب ایگزیکٹیو عدالت نے سر مایہ کار کو حکم دیا کہ مقررہ مہلت کے اندر 20ملین ریال انجمن کے حوالے کردے۔
مزید پڑھیں:- - -712مشغلوں میں سہولت

شیئر: