Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان

اسلام آباد... پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی۔دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کسی ملک پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے۔ خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں ترکی نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ترکی عالمی معیشت کااہم رکن اورانجن ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ترکی کی حمایت کرتا ہے۔ معیشت میں اسکے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ دوست مسلمان ملک کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کرلی

شیئر: