Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ٹیم تینوں شعبوں میں بہترین ہے، ہیڈ کوچ روی شاستری

 
ناٹنگھم:ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس وقت انتہائی جارح مزاج ہوچکی ہے اور وہ اپنے حریف پر بڑھ چڑھ کر حملے کررہی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 24سالہ بمبرا نے صرف 4ٹیسٹ کھیلے ہیں لیکن اس میں کھلاڑیوں کو سرپرائز دینے کا عنصر پایا جاتا ہے۔ اسکی بولنگ بھی بیحد خوبصورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اس وقت جس طرح کی پرفارمنس دی ہے اس سے بخوبی واضح ہوجاتا ہے کہ ٹیم تینوں شعبوں میں بہترین ہے۔ بیٹنگ، بولنگ اور کیچ پکڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورت میں آپ ٹیم سے کچھ اور چیز نہیں مانگ سکتے۔ ہماری ٹیم کی یہ کوشش ہے کہ اسے دنیا بھر میں ایسی ٹیم تسلیم کیا جائے جو باہر کے ملکوں میں بھی جاکر بہترین رہتی ہے۔56سالہ کوچ نے کہا کہ ٹیم جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں جاکر جیت کے لئے کوشاں رہتی ہے اور کامیاب بھی ہوتی ہے۔

شیئر: