Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور سے بڑے اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کی چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس میں شہر سے بڑے اشتہاری بورڈز فوری ہٹانے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اچھا ہو گا کہ مالکان بورڈ خود اتار دیں، عدالت کے طلب کرنے پر لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے لارڈ میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف رکھنا آپ کی ذمہ داری تھی لیکن اس عید پر صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات ملی ہیں۔لارڈ میئر نے کہا کہ بیورو کریسی تعاون نہیں کر رہی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو الگ سے دیکھیں گے۔ عدالت نے شہر سے بڑے اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناءعدالت نے یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا کو کالجز سے غیر قانونی الحاق کا نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے 10دن میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:وزیراعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈزختم

شیئر: