Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو زیادہ بڑا جواب دینگے، ایران

لندن ...ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمد روکنے کی کوشش کی تو انکا ملک آبنائے ہرمز کی بندش سے کہیں بڑا اقدام کرکے اس کا جواب دیگا۔ یورینیئم کی افزودگی ہنگامی بنیادو ں پر کی جائیگی۔ ظریف نے جرمن میگزین ڈیر اسپیگل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ایران کو تیل برآمد کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اگر اس نے اس میں کامیابی حاصل کرلی تو ہمارے سامنے آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی سے بڑھ کر مختلف حالات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔ اس قسم کے مذاکرات کی کوئی اساس ہی نہیں۔ اگر امریکہ ایٹمی معاہدہ بحال کرلے تو ایسی صورت میں اسکے ساتھ مذاکرات کی بابت سوچا جاسکتا ہے۔ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک اور دیگر فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کا تدارک کریں۔
 

شیئر: