ایوشمان کی اہلیہ سرطان میں مبتلا
بالی وڈ کے مشہور اداکار ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ کو حال ہی میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق اداکار ایوشمان کی اہلیہ طاہرہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پیش کی ہے جس میں وہ مریضہ کے لباس میں ہاتھوں میں خون کی بوتلیں تھامے کھڑی ہیں۔ ان کا کہنا ہے انہوں نے کینسر سے آگہی کیلئے یہ تصویر پیش کی ہے۔