Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایشیا_کپ_فائنل‎

ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز میچ کے بعد بھارت کی فتح پرٹویٹرصارفین کیا کہتے ہیں ائیے دیکھتے ہیں۔
سینئر کرکٹر رمیز راجہ نے ٹویٹ کیا : ایشیا کپ کا فائنل بہت اچھا رہا۔ روہت شرما ایک اچھا کپتان ہے لیکن میرے نزدیک اس ٹورنامنٹ کا بہترین کپتان مشرف مرتضیٰ تھا۔ اس نے تمیم اور شکیب کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا۔
وریندر سہواگ نے لکھا کہ ہندوستانی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد۔ بنگلہ دیش کو اتنا بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان نے میچ تو جیت لیکن اسے بہت بہتری کی ضرورت ہے اورمجھے امید ہے کہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔
ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا : ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ یہ ہمارے لئے ایشیا کپ کا ساتواں ٹائٹل ہے۔ بنگلہ دیش کو بھی سخت مقابلہ دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مرزا اقبال بیگ نے لکھا : انڈیا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں سنسنی خیز میچ میں آخری بال پر ہندوستان نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس بہترین کھیل کا سارا کریڈٹ بنگلہ دیش کی ٹیم کو جاتا ہے ۔ انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور یہ ٹیم بین الاقوامی سطح پر خود کو منوا رہی ہے۔
نعمان اعجاز نے کہا : ایشیا کپ کے فائنل کا اختتام انتہائی شاندار ہوا۔ بنگلہ دیش چیمپیئنز کی طرح کھیلا اور دنیا کے سب سے بہترین بیٹنگ لائن اپ کو ٹف ٹائم دیا۔ ہندوستان آخری گیند پر اس ٹورنامنٹ کو جیتنے میں کامیاب ہوا۔ میں ہندوستان کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
محمد کیف نے ٹویٹ کیا : روہت شرما نے بہترین کپتانی کی اور باؤلنگ میں کی گئی ان کے تبدیلیاں بہترین تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں