راجا پرویز اور بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  نیب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان پر نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے ساتوں ملزمان کو حاضری یقینی بنانے اور ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے مطابق ان تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - - - نیب عدالت کا اسحاق ڈار کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: