Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردے کر جائداد ضبطی شروع

کراچی: اربوں روپے کی غیر قانونی منتقلیوں کے اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائداد ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے 5مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو عوامی مقامات پر مفرور ملزمان کے حوالے سے اشتہارات چسپاں کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزمان کی جائداد اور اثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔ ملزمان میں عرب امارات کی شہریت رکھنے والا نصیر عبداللہ ، حسین لوتھا، اعظم وزیر خان اور محمد عارف خان کے خلاف زیر دفعہ 87 اور88 کے تحت کارروائی کے بعد جائدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کرائے جائیں گے ۔
 

شیئر: