Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف اور وزیر اعظم کوئٹہ میں

کوئٹہ:  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات علاحدہ دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعظم کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دیگر ارکان اسمبلی نے کیا جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرا عظم کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں صوبے کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔دریں اثنا ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعظم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اس موقع پر انہیں صوبے کے مالی بحران سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

شیئر: